ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں اسکولی بچوں کو لے جارہی بس شعلہ پوش

بنگلورو میں اسکولی بچوں کو لے جارہی بس شعلہ پوش

Sun, 04 Dec 2016 04:21:14    S.O. News Service

بنگلورو۔3/دسمبر(ایس او نیوز) شہر سے سری رنگاپٹنہ تقریب کیلئے جانے والی ایک بس اس وقت شعلہ پوش ہوگئی جب وہ چن پٹنہ تعلقہ کے مدوگیرے سے قریب گزر رہی تھی، اس بس  میں چالیس سے زیادہ اسکولی بچے سوار تھے۔ خوش قسمتی سے حادثہ میں تمام کے تمام بچے محفوظ ہیں۔ شہر کے جالہلی علاقہ میں آنے والی ڈی ای ایل اسکول کے بچے چھ سرکاری بسیں کنٹراکٹ پر لے کر آج صبح تفریح کیلئے نکلے تھے کہ بنگلور میسور شاہراہ پر مدو گیرے کے قریب اچانک ایک بس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ فوری طور پر محتاط ڈرائیور نے تمام بچوں کو بس سے اتار دیا۔ چند ہی منٹوں میں پوری بس شعلہ پوش ہوگئی، فائر فورس کو طلب کرکے بس کی آگ بجھانی پڑی۔ اس حادثہ کی وجہ سے بنگلور میسور شاہراہ پر تقریباً پانچ کلومیٹر تک ٹریفک جام رہا۔ بعد میں مقامی پولیس نے اس بس کوہٹاکر ٹریفک کیلئے راستہ ہموار کیا۔


Share: